مسیحی کتابیں
ترتیب بمطابق
عبد المسیح
مصنف یسوع کے دُنیا کے نور ہونے سے متعلق کچھ افکار کا اظہار کرتا ہے، اور بیان کرتا ہے کہ مسیح خدا تعالیٰ کا حیرت انگیز نور ہے جو ہماری دُنیا کے تمام لوگوں کو منور کرنے کےلئے آیا۔ اِس کتاب کے چیدہ چیدہ مضامین یہ ہیں: آفتابِ صداقت آپ پر چمک رہا ہے، نُور کو خوش آمدید کہنے کےلئے بیدار ہو جائیں، الہٰی نُور طالع ہو چکا ہے، نُور تاریکی میں چمکتا ہے، تاریکی نُور سے عداوت رکھتی ہے، نُور تاریکی پر غالب آتا ہے، وغیرہ وغیرہ۔
منیس عبد النور
یہ گلتیوں 5: 22-23 کی ایک تفسیر ہے۔ "مُصنِّف اِس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ کیسے جناب مسیح ایک شخص کو بدل دیتے ہیں اور اِس قابل بناتے ہیں کہ خُدا تعالیٰ کے ساتھ اُس کے تعلق میں محبت، خوشی اور اطمینان پیدا ہو، انسانوں کے ساتھ اُس کے تعلق میں تحمُّل، مہربانی اور نیکی پیدا ہو، اور اُس کی اپنی شخصی زندگی میں ایمانداری، حلم اور پرہیزگاری پیدا ہو۔" مُصنِّف اِن پہلوﺅں پر گیان دھیان پیش کرتا ہے: مسیحی زندگی ایک نئی زندگی ہے، مسیحی زندگی رُوح القدس کے اختیار کے تابع بسر کی جاتی ہے، اور رُوح القدس کے نو پھل۔
جارج فورڈ
اِس حصہ میں یسوع کی شخصیت اور نسب نامہ، آپ کی لاثانی پیدایش کے بارے میں خوشخبری کا بتایا جانا اور اُس کے اہم نتائج، خاص کر گناہ سے انسانوں کو بچانے کےلئے یسوع کے دُنیا میں آنے کی ایک مفصل وضاحت دی گئی ہے۔ مزید برآں، ہمیں اِس کتاب میں مسیح کے بچپن اور آپ کی خدمت کے آغاز تک جسم، روح اور حکمت میں اُن کے ترقی کرنے کی وضاحت ملتی ہے۔
جارج فورڈ
اِس کتاب میں مصنف نے یسوع کی آزمایشوں کا ذکر کیا ہے۔ یہ آزمایشیں ابلیس کی طرف سے تھیں، لیکن یسوع ابلیس پر غالب آیا۔ مصنف نے اِس کتاب میں یسوع کے چند معجزات کا بھی ذکر کیا ہے۔ علاوہ ازیں، اِس میں یسوع کے چار شاگردوں کی بلاہٹ اور آپ کی کچھ تعلیمات کا بیان بھی ہے۔
جارج فورڈ
اِس حصّہ میں خداوند یسوع مسیح کی اِنتہائی اہم تعلیمات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جیسے پہاڑ پر دیا گیا وعظ جو زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے اور محبت اور معافی کی شریعت پر زور دیتا ہے۔ علاوہ ازیں اِس حصّہ میں آپ کے چند معجزات اور شاگردوں کے چناؤ کا بھی ذِکر کیا گیا ہے۔
جارج فورڈ
مصنف نے اِس حصہ میں یسوع کی کچھ تعلیمات اور تمثیلوں کا ذِکر کیا ہے اور اِس بات پر زور دیا ہے کہ یہ سب خاص طور پر تمثیلیں لوگوں کی زندگی میں کِس بات کو ظاہر کرتی ہیں۔ مزید برآں مصنف نے یسوع کے چند معجزات کا اور غیر اقوام میں خوشخبری کی منادی کےلئے آپ کے بارہ شاگردوں کے بھیجے جانے کا بھی ذِکر کیا ہے۔
جارج فورڈ
اِس حصہ میں مندرجہ ذیل نکات کے تعلق سے بالکل واضح انداز میں بحث کی گئی ہے: مسیح کی شخصیت کا جوہر، مسیح کی بابت آسمانی گواہی، مسیح کا اختیار، تبدیلی صورت کے پہاڑ پر مسیح کا اپنے آسمانی جلال میں ظہور۔ اِس کتاب میں مسیح کی اِتّباع کےلئے شرائط پر بھی بحث کی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ کیسے راہ میں حائل رکاوٹوں سے بچا جائے۔ مزید برآں، مسیح کی بعض تعلیمات اور معجزات کا بھی ذِکر کیا گیا ہے۔
جارج فورڈ
سیرت المسیح کے اِس آخری حصہ میں مُصنّف نے درج ذیل نکات کا ذِکر کیا ہے: مسیح کی گرفتاری، اور یہودی بزرگوں، سردار کاہنوں اور رومی حاکم کے سامنے آپ کی پیشی۔ اُس نے مسیح کی مصلوبیّت، موت، قیامت، اور آپ کے بعد از قیامت ظہور اور آسمان پر صعود کا بھی ذِکر کیا ہے۔
جارج فورڈ
اِس حصہ میں مصنف نے مسیح کی لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں اور تعلیم دینے کے بارے میں ذِکر کیا ہے۔ جب یسوع المسیح یروشلیم میں شاہانہ طور پر داخل ہوئے تو آپ نے یہودی ہیکل کو صاف کیا اور اپنے اختیار اور شخصیت کے تعلق سے یہودی بزرگوں کے سوالات کے جواب دیئے۔ آپ نے شہر کے مستقبل پر افسوس کا اظہار کیا اور اِس کی تباہی اور مستقبل کے واقعات کے بارے میں نبوّت کی۔ مسیح نے شاگردوں کے سامنے اپنی مصلوبیّت کی بھی پیشگوئی کی اور اُنہیں خاص کر پطرس کو حوصلہ دیا، اور پاک عشاء کو مقرر کیا۔
منیس عبد النور
یہ کتاب 1- کرنتھیوں 13 باب کی ایک تفسیر ہے۔ مصنف آج کی کلیسیا کا پہلی صدی مسیحی کی کرنتھس کی کلیسیا کے ساتھ موازنہ کرتا ہے۔ پھر وہ توضیحی انداز میں محبت کی خوبی پر گیان دھیان کرتا ہے اور اِس باب کو تین حصوں میں تقسیم کرتا ہے: 1- محبت کی اہمیت (آیات 1- 3)، 2- محبت کی خصوصیات (آیات 4- 7)، 3- محبت کی ہمیشگی (آیات 8- 13)۔ محبت کی عظیم ترین مثال مسیح ہے جو بذات خود مجسم محبت ہے۔ اِس باب میں محبت کا بیان پڑھتے ہوئے اگر آپ "محبت" کے لفظ کی جگہ "مسیح" کا لفظ پڑھیں تو آپ اِس کے معنٰی کو واضح اور حقیقی طور پر سمجھ سکیں گے۔
منیس عبد النور
یہ کتاب اِنجیل مُقدّس میں مذکور یسوع کے 28 معجزات پر تفسیری وعظوں پر مشتمل ہے۔ "یسوع مسیح کے معجزات آپ کی قدرت اور آپ کی محبّت کو ظاہر کرتے ہیں۔" مُصنّف نے مسیح کے معجزات پر غور و فکر کرتے ہوئے اپنے خیالات کو اِن تین نکات پر مرکوز کیا ہے: "1۔ معجزے کی احتیاج رکھنے والا فرد۔ 2- وہ لوگ جنہوں نے معجزہ دیکھا، جس میں ایماندار اور بے ایمان دونوں شامل ہیں۔ 3- پھر مُصنّف ہمیں کہتا ہے کہ یسوع کی شخصیت پر غور کریں جس نے عجیب کام کئے۔ جب ہم مسیح پر گیان دھیان کرتے ہیں تو ہم اُس کا شکریہ ادا کریں، اُس کے قریب رہیں اور محبّت میں اس کی پیروی کریں۔ یہی مُصنّف کی اپنے اور اپنے قارئین کےلئے خواہش اور دُعا ہے۔"
اسکندر جدید
مصنف سادہ سوال و جواب کے انداز میں گناہ سے نجات کی راہ کے بارے میں بتاتا ہے اور یہ کہ کیسے راستبازی اور پاکیزگی کی زندگی بسر کی جائے ۔ خدا تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو ابتدا ہی سے نجات دینے کا ارادہ کیا اور اِس وجہ سے اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا یسوع مسیح بخشا تا کہ ہمیں گناہ سے مخلصی بخشے ۔ مصنف بائبل مُقدس کی آیات پر روشنی ڈالتے ہوئے اِن سب باتوں کی وضاحت کرتا ہے ۔
عبد المسیح
مصنف نے ایسے خیالات پر سیر حاصل بحث کی ہے جن کا نجات کے ساتھ گہرا تعلق ہے، جیسے: آپ کی زندگی کا کیا مقصد ہے؟ خدا آپ کی ذات کا پیمانہ ہے، اپنے گناہوں کا خدا کے حضور اقرار کریں، نجات، کیا آپ نے نجات کو قبول کر لیا ہے جو آپ کےلئے تیار کی گئی ہے؟ نجات آپ کو ایک نئی زندگی بخشتی ہے، اور اِس طرح کے کئی اَور افکار کا اظہار کیا گیا ہے۔
عبد المسیح
مصنف قاری کے سامنے سوال کی شکل میں پیش کی گئی مسیح کی بنیادی خوبیوں کی وضاحت کرتا ہے، جیسے: اُن کی معجزانہ پیدایش، اُن کی پاکیزگی و عصمت، اُن کی تعلیمات، اُن کی قوت، اُن کے دُکھ و الم، موت پر اُن کی فتح، اُن کا صعود، اُن کی آمد ثانی، اُن کے نام اور القاب۔ مصنف مسیح کے بلاوے کی جانب قاری کے ردعمل کو اُبھارتا ہے۔
اسکندر جدید
"سوالات کے جوابات" کی سیریز میں سے مصنف اُن افراد کے عقائد کو رد کرتا اور باطل ٹھہراتا ہے جو خدا تعالیٰ کے وجود پر شک کرتے ہیں یا اُس پر ایمان نہیں رکھتے۔ مصنف اپنی تحقیق کو فطرت، فلسفہ، مکاشفہ، جبلت اور ضمیر میں پائی جانے والی ہم آہنگی سے سامنے آنے والے مختلف ثبوتوں پرانحصار کرتے ہوئے پیش کرتا ہے۔ وہ خدا تعالیٰ کے وجود پر اعتقاد کی معقولیت کو دکھانے کےلئے بائبل مقدّس، سائنس دانوں اور عالموں کی گواہیوں پر بھی انحصار کرتا ہے۔
اسکندر جدید
یہ کتابچہ دُعا کے بارے میں بہت سے سوالات کے جوابات مسیحی نکتہ نظر سے دیتا ہے۔ مصنف مندرجہ ذیل نکات پر دُعا کے تعلق سے روشنی ڈالتا ہے: تعریف، دُعا کیسے کی جائے؟، ادائیگی، مقام، حالات، شرطیں، مستجاب دُعا کا راز، رہبری، شفیع، اوقات، اور دوسری بنیادی باتیں۔