نِدائے امید کی ویب سائٹ پر خوش آمدید

نِدائے امید کی ویب سائٹ ایمانداروں کی ایک جماعت نے بنائی ہے جو اِسے چلاتے ہیں اور جن کا مقصد لوگوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ بائبل مقدس کا مطالعہ کریں۔ اِس مقصد کو حاصل کرنے کےلئے ہم کتابیں، مضامین، بائبلی کہانیاں، ریڈیو پروگرام اور روحانی موسیقی فراہم کرتے ہیں۔ ہم آپ کو وسیع پیمانے پر روحانی مواد پیش کرتے ہیں جو بائبلی ایمان کے کئی مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ ہماری سائٹ اُن افراد کےلئے بنائی گئی ہے جوسچائی کو جاننے کے متمنی ہیں چاہے اُن کی عمر، مذہب، ثقافت یا جنس کچھ بھی کیوں نہ ہو۔ اگر آپ کے کوئی سوالات یا آراء ہوں تو ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ ہم سے ای۔ میل یا عام پوسٹ کے ذریعے رابطہ کریں۔ ہم دُعا کرتے ہیں کہ خُدا اِس ویب سائٹ کو آپ کے سوالات کے جواب دینے، اور اپنے بارے میں آپ کی سمجھ کو وسعت دینے کےلئے استعمال کرے گا ۔

آپ کی نِدائے امید کی ٹیم