مزامیر پر گیان و دھیان، جلد اوّل، زبور 1۔ 10
آڈیو فائلز سُننے کےلئے آپ کو مندرجہ ذیل پروگرام درکار ہیں:
| عنوان | مزامیر پر گیان و دھیان، جلد اوّل، زبور 1۔ 10 |
| مصنف | منیس عبد النّور |
| پروڈکٹ نمبر | SPB3221URD |
| خلاصہ | ہم اپنے عزیز قاری کی توجہ اُس قابل قدر تعارف کے مطالعے کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں جو جلدِ اوّل کے آغاز میں موجود ہے، کیونکہ یہ نہایت جامع انداز میں وہ سب کچھ فراہم کرتا ہے جو ایک شخص مزامیر کے بارے میں جاننا چاہے گا؛ جیسے کہ: اُن کا مفہوم، زبور کی کتاب کے مُصنّفین، زبور کی کتاب کی تقسیم، خاص مواقع کےلئے زبور، خُدا کے عدالت کی درخواست کرنے والے زبور، زبوروں کی تعداد، زبوروں کے سرنامے، مزامیر میں کئی مرتبہ آنے والے بعض الفاظ اور اِظہارات کا معنٰی، زبور کی کتاب میں اِنجیل، مزامیر میں مسیح، مزامیر میں خُدا کے ساتھ رفاقت، مزامیر میں گناہ سے نجات، اور مزامیر میں ابدی زِندگی۔ علاوہ ازیں، ہماری قاری سے گزارش ہے کہ وہ ہر جلد کے مشمولات میں بیان کردہ گہرے معانی پر بھی غور و فکر کرے۔ مُصنّف نے جلد اوّل میں اِن موضوعات پر غور کیا ہے: دو طرح کے لوگ، کھوکھلا منصوبہ، میرا سرفراز کرنے والا، کون ہم کو کچھ بھلائی دکھائے گا؟، کرم سے ڈھانکا ہُوا، مَیں اپنا پلنگ آنسوؤں سے بھگوتا ہوں، میری سِپر خُدا کے ہاتھ میں ہے، جلال سے تاجدار، تُو نے میرے حق کی تائید کی ہے، اور تُو کیوں دُور کھڑا رہتا ہے؟ |
| دستیاب فارمٹ | آن لائن پڑھیں |
